26 جنوری 2012 - 20:30

بحرين ميں جمعے سے تين دن کے عام سوگ کا اعلان کياگيا ہے -

ابنا: بحرين ميں آل خليفہ حکومت کے فوجيوں کے حملوں ميں متعدد افراد کي شہادت پر جمعے سے عام سوگ منايا جارہا ہے جو تين دن تک جاري رہے گا- عام سوگ کا اعلان جميعت امل اسلامي نے کيا ہے - جميعت امل اسلامي نے ايک بيان جاري کرکے پر امن مظاہرين پر آل خليفہ حکومت کي سيکورٹي فورس کے وحشيانہ حملوں کي مذمت کرتے ہوئے عالمي برادري سے مطالبہ کيا ہے کہ بحرين کے عوام کا قتل عام رکوانے کے لئے فوري طور پر اقدام کريں - قابل ذکر ہے کہ بحرين ميں گزشتہ چند دنوں سے آل خليفہ حکومت کي بربريت ميں شدت آگئي ہے جن ميں چھے بحريني شہيد ہوچکے ہيں- دوسري طرف منامہ کے مغرب ميں واقع ايک گاؤں ميں بحريني فوجيوں نے ايک شہيد کے جنازے پر فائرنگ اور شيلنگ کردي جس ميں کئي افراد زخمي ہوگئے - بحريني سيکورٹي اہلکاروں نے اسي کے ساتھ متعدد افراد کو گرفتار کرليا ہے - يہ ايسي حالت ميں ہے کہ ايمنسٹي انٹرنيشنل نے بحريني حکومت سے عوامي اجتماعات اور مظاہروں پر وحشيانہ حملے بند کرنے کا مطالبہ کيا ہے - ايمنسٹي انٹرنيشنل کي رپورٹ کے مطابق ابتک تيرہ افراد شيلنگ کے نتیجے ميں شہيد ہوچکے ہيں - ايمنسٹي انٹرنيشنل کي رپورٹ کے مطابق مظاہرين پر استعمال ہونے والے آنسو گيس کے گولوں اور ربرکي گوليوں کے خول سے پتہ چلتا ہے کہ يہ چيزيں امريکا نے آل خليفہ حکومت کو فراہم کي ہيں - ايمنسٹي انٹرنيشنل نے امريکا سے بھي مطالبہ کيا ہے کہ بحرين کو ايسے وسائل نہ ديئے جائيں جو عوام کي سرکوبي ميں استعمال ہوتے ہيں.......

/169