26 جنوری 2012 - 20:30

يمن کے حوثي قبائل نے ملک کے صدارتي انتخابات کا بائيکاٹ کرنے کا فيصلہ کيا ہے.

ابنا: يمن کے حوثي جماعت نے کہا ہے کہ حوثي قبائل خليج فارس تعاون کونسل کے سمجھوتے کے ہي مخالف ہيں اور اسي وجہ سے اس سمجھوتے ميں درج صدارتي انتخابات سے متعلق شق کو بھي وہ قبول نہيں کرتے - حوثي قبائل کا کہنا ہے کہ وہ اب بھي يمن کے عوام کے انقلاب کي حمايت کرتے ہيں اور اس بات کي اجازت نہيں ديں گے کہ ان مسائل کے ذريعے انقلاب کو اس کے راستے سے منحرف کيا جائے - 

واضح رہے کہ خليج فارس تعاون کونسل کے ذريعے تيارہ کردہ مسودے ميں کہا گياہے کہ يمن ميں صدارتي انتخابات اکيس فروري کو ہوں گے اس درميان يمن کي حزب مخالف کي جماعتوں اور ساتھ ہي عبداللہ صالح کي نيشنل کانگريس پارٹي نے مشترکہ طور پر عبداللہ صالح کے جانشين منصور عبدربہ کو عہدہ صدارت کے لئے اميدوار نامزد کيا ہےتاکہ وہ عبداللہ صالح کے باقاعدہ جانشين بن سکيں - اس درميان شمالي يمن ميں جاري لڑائيوں ميں دسيوں افراد مارے گئے ہيں- حوثي جماعت کے قريبي ذرائع نے بتايا ہے کہ صوبہ صعدہ ميں مسلح افراد نے حوثي قبيلے کے افراد پر حملہ کرديا جس کے نتيجے ميں بائيس افراد جاں بحق ہوگئے- سعودي عرب کي سرحد سے ملحقہ صوبہ صعدہ پر حوثي قبيلے کا کنٹرول ہے - سن دوہزار چار سے دو ہزار دس تک عبداللہ صالح کي حکومت نے سعودي عرب کي مدد سے صوبہ صعدہ پر چھے بار حملہ کيا ہے جس ميں ہزاروں افراد مارے گئے- سن دوہزار نوکے حملے ميں صوبہ صعدہ ميں اسيّ سے زائد بچے بھي مارے گئے تھے.

........

/169