ابنا: پوليس ذرائع کے مطابق ہفتے کے روز پشاور کے علاقے يوني ورسٹي ٹاون سے گرفتار جرمني کے تين مبينہ جاسوس رولف شمتھ،کرسٹن وائلڈ اور لورينز 1988سے پشاور ميں مقيم تھے اور ايک سال قبل وہ ٹاون ميں واقع پارک لين کے بنگلے ميں منتقل ہوئے تھے.پوليس ذرائع کے مطابق مبينہ جرمن جاسوسوں کي رہائش گاہ سے خواتين کے برقعے اور رسيد برآمد ہوئي ہے.رسيد کے مطابق جرمن جاسوسوں نے مقامي ٹھيکدار کو پاک فوج اور پوليس کي وردياں بنانے کا آڈر دے رکھا تھا.
دوسري جانب حساس اداروں کے ذرائع کے مطابق مبينہ جرمن جاسوسوں نے دسمبر ميں افغانستان کے حوالے سے جرمني ميں ہونے والي بون کانفرنس ميں پاکستان کے خلاف مخالفانہ اور منفي رپورٹ دي تھي.اکيس جنوري کو حساس اداروں اور پوليس نے مشترکا کاروائي کے دوران پشاور ميں انکي رہائش گاہ پر چھاپہ مارکر تين جرمن مبينہ جاسوسوں کو حراست ميں ليا تھا. اورسفري دستاويزات نہ ہونے پر تينوں باشندوں کو جرمن سفارت خانے بھيج ديا گيا تھا. ......
/169