24 جنوری 2012 - 20:30

کراچی کے علاقے ملیر برف خانہ حسین آباد میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک دہشت گرد عباس عرف ہگن کی عزاداران امام حسین علیہ السلام پر فائرنگ کے نتیجہ میں ایک شیعہ نوجوان شدید زخمی ہو گیاہے۔

ابنا: برف خانہ حسین آباد ملیر میں دہشت گردوں کی سرپرست متحدہ قومی موومنٹ کے ایک دہشت گرد نے فائرنگ کر کے شیعہ نوجوان میثم کو زخمی کر دیا ہے ۔شیعہ نوجوان ملیر برف خانہ میں تین شہداء کے جنازوں کو لائے جانے کے بعد سڑک پر احتجاج کر رہے تھے کہ کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کی سرپرستی میں ملوث ایک لسانی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کے دہشت گرد نے فائرنگ کرتے ہوئے عزاداران امام حسین علیہ السلام کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک شیعہ نوجوان میثم کے گلے میں گولی لگی ہے جس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔شیعہ نوجوان کو زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر متحدہ قومی موومنٹ کے دہشت گرد پہنچ چکے ہیں اور زخمی نوجوان کے اہل خانہ کو دھمکیاں دے رہے ہیں کہ فائرنگ کرنے والے دہشت گرد کے خلاف کسی قسم کا بیان نہ دیا جائے۔واضح رہے کہ آج سہ پہر کو ہی کالعدم دہشت گرد گروہ کالعدم دہشت گرد ٹولوں کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے تین شیعہ وکیل بشمول ایک باپ بیٹا اور بھتیجا شہید ہو گئے ہیں جن کی میتیں ملیر حسین آباد برف خانہ میں منتقل کر دی گئی تھیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/110