24 جنوری 2012 - 20:30

اطلاعات کے پاکستان کے جنوبی صوبے سندھ کے صدرمقام کراچی میں کالعدم مگر "سرگرم" سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے تین شیعہ وکلاء شہید ہوگئےہیں / کوئٹہ میں کالعدم مگر "سرگرم" دہشت گردوں کا حملہ،انسپکٹر ولایت حسین دو ساتھیوں سمیت شہید۔

ابنا: کراچی کے علاقے پاکستان چوک پر کالعدم مگر "سرگرم" ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی جانب سے ایک کار پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار سٹی کورٹ کے 4 شیعہ وکلاء شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا تاہم 3 وکلاء زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

کالعدم مگر "سرگرم" ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ کے فائرنگ کے واقعہ میں شہید ہونے والے وکلاء کی شناخت،60 سالہ سید بدر جعفری،32 سالہ سید کفیل جعفری اور33 سالہ سید شکیل جعفری کے نام سے ہوئی ہے جب کہ زخمی ہونے والے شیعہ وکیل کا نام بابر جعفری ہے۔واضح رہے کہ تینوں وکلاء کا تعلق ایک ہی گھر سے ہے جبکہ سید بدر جعفری شہید ہونے والے شکیل جعفری کے والد اور کفیل جعفری کے چچا ہیں

ذرائع بتاتے ہے کہ شہید ہونے والے تینوں وکلاء شہید مختار بخاری کے قریبی ساتھی تھے۔ واضع رہے کہ شہید مختار بخاری، شہید عسکری رضا کی سربراہی میں شیعہ اسیروں کے لیے جدوجہد کررہے تھے۔

آخری اطلاعات کے مطابق سپاہ صحابہ کی فائرنگ سے شہید ہونے والے تینوں وکلا،60 سالہ سید بدر جعفری،32 سالہ سید کفیل جعفری اور33 سالہ سید شکیل جعفری کی میت حسینی امام بارگاہ ملیر روانہ کی جارہی ہے۔ مومنین کی بہت بڑی تعداد جنازے کے ساتھ ہے

شہید ہونے والے شیعہ وکلا کی نمازیں جنازہ کل بعد نماز ظہرین کراچی شہر کی مرکزی سڑک شاہرہ فیصل پر ادا کی جائے گی۔ شیعہ نوجوانوں کو نماز جنازہ میں شریک ہونے کا حکم ہے۔

کوئٹہ میں کالعدم مگر "سرگرم" دہشت گردوں کا حملہ،انسپکٹر ولایت حسین دو ساتھیوں سمیت شہید کوئٹہ کے علاقے میکانگی روڈ پر کالعدم مگر "سرگرم" دہشت گرد ٹولوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے درندوں نے انسپکٹر ایف آئی اے ولایت سمیت تین شیعہ افراد کو شہید کر دیا ہے جن میں اے جی آفس بلوچستان کے اکاؤنٹنٹ انور حسین اور فنکار عابد حسین شامل ہیں۔عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے انسپکٹر ولایت حسین کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا اور بھاری اسلحہ سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں انسپکٹر ولایت حسین اپنے دو ساتھیوں سمیت شہید ہو گئے ۔شہداء کے جنازوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔......

/169

بشکریہ از شیعہ کلنگ و شیعیت نیوز