ابنا: عزیزالدویک تحریک حماس کے سینئر لیڈر ہیں اور صہیونی درندوں نے انہیں رام اللہ میں انیس جنوری کو ایک چیک پوسٹ کے پاس گرفتار کیا تھا۔
قابل ذکر ہے صہیونی ریاست نے فلسطینی پارلیمنٹ کے ایک اور رکن عبدالجابر فقہا کو ان کے گھر سے گرفتار کرلیا ہے جس کے بعد صہیونی قید میں موجود فلسطینی پارلیمنٹ کے ارکان کی تعداد ستائيس تک پہنچ گئی ہے۔
ان میں انیس افراد کو بغیر کسی مقدمے کے قید میں رکھا گيا ہے۔ فلسطین میں اعداد وشمار کے مرکزی ادارے اور قیدیوں کی حامی تنظیموں کے مطابق چھے ہزار سے زائد فلسطینی صہیونی جیلوں میں موجود ہیں اور ان میں سے بیشتر افراد کو بغیر کسی مقدمے کے قید میں رکھا گيا ہے۔ فلسطینی ذرائع نے ان قیدیوں کی تعداد گيارہ ہزار بتائي ہے۔
صہیونی ریاست نے حماس اور الفتح کے درمیان قومی مصالحت کے معاہدے کو ناکام بنانے کی غرض سے حماس کے رہنماؤں کو گرفتار کیا ہے۔........
/169