24 جنوری 2012 - 20:30

ہندوستان کے پٹرولیم کے وزیر نے کہا ہے کہ ان کا ملک پاکستان کو تیل کی مصنوعات اور پٹرول برآمد کرنے کی پیش کش کا جائزہ لے رہا ہے۔

ابنا: ایس جے پال ریڈی نےآج نئي دہلی میں کہا کہ آئندہ ہفتوں میں اس تجویز کا جائزہ لیا جائے گا اور اس کے نتائج سے آگاہ کردیا جائے گا۔ ہندوستانی حکومت کی جانب سے پاکستان کےلئے تیل اور پٹرولیم مصنوعات کی برآمد کی اجازت دئے جانے سے ہندوستان کی تیل کمپنیوں کےلئے نئي منڈی وجود میں آجائے گي ۔........ /169