23 جنوری 2012 - 20:30

مصر میں ڈکٹیٹر حسنی مبارک کی حکومت کے خاتمے کے بعد پہلی منتخب پارلیمنٹ کے اراکین نے اس پارلیمنٹ کی تشکیل کو مصری عوام کی حقیقی عید سے تعبیر کیا ہے۔

ابنا: مصر کی نئي پارلیمنٹ کے رکن علی درہ نے پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس کے موقع پر العالم سے گفتگو میں کہا کہ یہ دن مصر کی تاریخ میں بہت بڑا دن ہے اور ہم اس میں مصری عوام کے انقلاب کے ثمرات دیکھ رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے عدالت و آزادی پارٹی کے نامزد کو مصری پارلیمنٹ کا اسپیکر منتخب کیا گیا ہے انہیں اپنے رقیب کے مقابل تین سو ننانوے ووٹ ملے۔

مصر کی پارلیمنٹ کے اراکین نےگذشتہ روز حلف اٹھایا۔

مصر کی پارلیمنٹ میں اکثریت اسلامی پارٹیوں کو حاصل ہے، ادھر مصر میں شیعہ برادری نے ایک بیان میں مصر کی پارلیمنٹ کے تمام اراکین کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ حکومت مصر کو جلد از جلد ایران سے تعلقات بحال کرلینے چاہیں۔

مصر کی شیعہ برادری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت شیعہ مسلمانوں کے خلاف امتیازی پالیسیاں ختم کرے۔ ........

/169