ابنا: اطلاعات کے مطابق بحرین کی علما کونسل کے سربراہ شیخ عیسی قاسم نے گزشتہ روز نماز جمعہ کے خطبوں میں بحرینی خواتین پر آل خلیفہ حکومت کے کارندوں کے حملوں کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آج بحرینی خواتین کی توہین کی جارہی ہے جو انسانی شرم و حیا کے منافی ہے اور فردی آزادی کی خلاف ورزی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت آل خلیفہ کے کارندے اور آل سعود کے قابض فوجی خواتین کے خلاف ہونے والے حملوں میں شامل ہیں۔شیخ عیسی قاسم نے بحرینی عوام سے کہا کہ وہ بحرینی خواتین پر آل خلیفہ کے کارندوں کے حملوں کے موقع پر ان کا مقابلہ کریں۔حکومت آل خلیفہ کی سیکورٹی فورسز نے منامہ ہوائي اڈے پر زائرین حسینی کی ایک تعداد کو حراست میں لے لیا ہے۔اطلاعات کے مطابق بحرین کے انسانی حقوق مرکز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت آل خلیفہ کی سیکورٹی فورسز نے کربلائے معلی سے اپنے وطن بحرین واپس آنے والے کچھ زائرین حسینی کو گرفتار کرلیا ہے اور ایک توہین آمیز اقدام انجام دے کر پولیس کے کتوں کے ذریعہ شیعہ زائرین کے سامان کی تلاشی لی۔اس بیان میں آیا ہے کہ منامہ ہوائي اڈے پر بحرینی زائرین کے ساتھ آل خلیفہ کی سیکورٹی فورسز کا نا روا سلوک بحرین کے آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔بیان میں مزید کہا گيا ہے کہ بحرینی حکام ملک کے سیاسی بحران پر قابو پانے میں اپنی عدم صلاحیت پر پردہ ڈالنے کے لئے قبائلی خاندانی تشدد پسند طریقے اپنا رہے ہیں۔......
/169