ابنا: روس کے وزير خارجہ نے کہا ہے کہ ايران کے خلاف مغربي ملکوں کي پابندياں ايران کي معاشي ترقي کو روکنے اور اس کو تباہ کرنے کي غرض سے عائد کي جارہي ہيں -
روسي وزير خارجہ سرگئي لاوروف نے بدھ کو اپنے ايک بيان ميں کہا کہ ايران کے خلاف مغرب کي پابندياں بے سود ہيں کيونکہ ان پابنديوں کي وجہ سے ايران اپنے ايٹمي پروگرام کو مزيد وسعت دينے ميں اور زيادہ پرعزم ہوجائے گا -
دوسري طرف چين نے بھي کہا ہے کہ وہ ايران کے خلاف امريکا کي غيرقانوني اور يکطرفہ پابنديوں کي حمايت نہيں کرے گا - چائنا ارگ انٹرنيٹ ويب سائٹ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ سن دوہزار گيارہ ميں ايران اور چين کے درميان تجارتي لين دين کي شرح چاليس ارب ڈالر سے زيادہ رہي ہے ، لکھا ہے کہ بيجنگ ، تہران کے خلاف امريکا کي يک طرفہ پابنديوں کي حمايت نہيں کرسکتا -
چيني ويب سائٹ چائنا ارگ نے بدھ کو اپني تجزياتي رپورٹ ميں لکھا کہ چين اور ايران کے درميان معاشي و تجارتي لين دين کي شرح سن دوہزار دس ميں انتيس ارب چھ سوملين ڈالر تھي جو سن دوہزار گيارہ ميں اکتاليس ارب ڈالر کے قريب پہنچ گئي ہے -
چين کي اس ويب سائٹ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ايران کو لے کر چين اور امريکا کے درميان اختلافات شدت اختيار کرگئے ہيں، ايران کے ساتھ چين کے تجارتي لين دين کي حمايت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ چين ايک آزاد و خود مختار ملک ہے اور وہ آنکھ بند کرکے امريکي احکامات کي پيروي نہيں کرسکتا اور اقوام متحدہ کے ذريعے عائد کي گئي پابنديوں سے ہٹ کر کسي بھي طرح کي پابنديوں ميں شريک نہيں ہوسکتا -
اس ويب سائٹ نے لکھا کہ ايران اور چين کے تجارتي تعلقات معمول کے مطابق اور خوشگوار ہيں اور چين کي خارجہ پاليسي امن و ترقي کے اصولوں پر استوار ہے - ويب سائٹ چائنا ارگ نے لکھا کہ ايران کے خلاف پابنديوں سے نہ صرف يہ کہ خليج فارس ميں کشيدگي ميں اضافہ ہوگا بلکہ اس سے پوري دنيا کي معيشت پر بھي بہت ہي سنگين اثرات مرتب ہوں گے اور جديد ترقي يافتہ ملکوں کي معيشت اور مالي بحران مزيد گہرا ہوجائے گا اس درميان ہندوستان کي بھي حکومت نے اعلان کيا ہے کہ وہ امريکي پابنديوں کے باوجود ايران سے تيل کي درآمدات جاري رکھے گي ہندوستان کے وزير خارجہ کرشنا نے ايک پريس کانفرنس ميں کہا کہ اگرچہ امريکا نے ايران کے تيل پر پابنديوں کو عملي بنانے کے لئے اپني کوششيں تيز کردي ہيں ليکن ہندوستان ايران سے تيل خريدتا رہے گا -
ہندوستان کي پٹروليم کي وزارت کے ايک عہديدار سدھير بھار جاوا نے بھي روئٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کي خبروں ميں کوئي صداقت نہيں ہے کہ ہندوستان کي حکومت نے آئيل کمپنيوں سے کہا ہے کہ وہ ايران سے تيل کي درآمدات کي شرح کم کرديں -
چين کے بعد ہندوستان ، ايران سے تيل خريدنے والا دوسرا بڑ ا ملک ہے ہندوستان روزانہ چار لاکھ بيرل تيل ايران سے خريدتا ہے
........
/169