17 جنوری 2012 - 20:30

روسی وزیر خارجہ سرگئي لاوروف نے کہا ہے کہ ایران مخالف پابندیوں کا مقصد ایران کے اقتصاد کو نقصان پہنچانا ہے۔

ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق سرگئي لاوروف نے کہا کہ یورپ کی ایران مخالف پابندیاں بے سود ہیں کیونکہ اس سے ایران اپنے ایٹمی پروگرام میں توسیع کی جانب مائل ہوگا۔ سرگئی لاوروف نے یورپ کی ایران مخالف پابندیوں کا مقصد ایران کے اقتصاد کو نقصان پہنچانا قرار دیا اور کہا کہ یورپ کا یہ اقدام بے فائدہ ہے۔

دوسری جانب چین نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کی ایران مخالف یکطرفہ اور غیر قانونی پابندیوں کی حمایت نہیں کرتا ہے۔ چائنہ ارگ ویب سائٹ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ کہ ایران اور چین کی باہمی تجارت کا حجم سنہ دو ہزار گیارہ کو چالیس ارب ڈالر سے تجاوز کر گيا تھا لکھا ہے کہ بیجنگ تہران کے خلاف امریکہ کی یک طرفہ پابندیوں کی اندھا دھند پیروی نہیں کرے گا۔

چائنہ ارگ نے اپنی تجزیاتی رپورٹ میں مزید لکھا ہے کہ سنہ دو ہزار دس میں چین اور ایران کی باہمی تجارت کا حجم انتیس ارب ساٹھ کروڑ ڈالر تھا اور سنہ دو ہزار گیارہ کے گیارہ مہینوں میں اس کا تخمینہ اکتالیس ارب ڈالر لگایا گیا تھا جو کہ تقریبا ساٹھ فیصد زیادہ ہوا۔ چائنا ارگ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایران مخالف پابندیوں میں شدت سے نہ صرف خلیج فارس میں کشیدگی میں اضافہ ہوگا بلکہ اس سے عالمی اقتصاد تباہ ہوجاۓ گا اور دنیا میں نئی ابھرتی ہوئي اقتصادی طاقتوں کے قرض کے بحران میں شدت پیدا ہوگی۔
 
........

/169