ابنا: فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق ہندوستان نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران سے تیل کی خریداری امریکہ کے دباؤ میں متوقف نہیں کرےگا۔ ہندوستان کے نائب وزير خارجہ نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان اقوام متحدہ کی جانب سے عائد پابندیوں پر عمل کا پابند ہے لیکن امریکی پابندیوں کا ہندوستان پابند نہیں ہے۔
ایران کے تیل کے خریداروں میں چین کے بعد ہندوستان دوسرے نمبر پر ہے۔جنوبی کوریا، ، جاپان اور اٹلی نے بھی امریکی پابندیوں کی مخآلفت کی ہے۔........ /169