ابنا: النشرہ سائٹ کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ گناڈی گاٹیلوف نے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے انحراف کے بارے میں مغربی ممالک کے پاس کوئی ٹھوس شواہد موجود نہیں ہیں جبککہ ایران کے ایٹمی پلانٹس بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی نگرانی میں کام کررہے ہیں جس پر عالمی برادری کو کوئی تشویش نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے فوجی ہونے کے بارے میں اب تک کوئی دلیل اور شواہد نہیں ملے ہیں اور نہ ہی بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی نے اس بارے میں کچھ کہا ہے بلکہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی نے ہمیشہ اپنی رپورٹ میں اس بات کی تکرار کی ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام میں کوئی انحراف نہیں ہے۔ روسی اہلکار کے مطابق مغربی ممالک ایک سادہ مسئلہ کو پيچیدہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں اس نے کہا کہ ایران کے ایٹمی پلانٹس میں جو کچھ ہورہا ہے وہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی نگرانی میں ہے اس نے ترکی میں مذاکرات کرنے پر فریقین کی آمادگی پر خوشحالی کا اظہار کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ابنا