ابنا: العراقیہ ٹی وی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بغداد کی سکیورٹی کے سرکاری ترجمان میجر جنرل قاسم عطا نے کہا ہے کہ طارق الہاشمی کے محافظوں کے تازہ ترین انکشافات کو عنقریب عوام کے سامنے پیش کیا جائےگا۔ اس نے کہا کہ آئندہ بہتر گھنٹوں میں ارق الہاشمی کی محافظ ٹیم کے تازہ ترین انکشافات کو نشر کیا جائےگا، عطا کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے افراد میں ایک وازرت داخلہ میں میجر جنرل کی پوسٹ پر تھا۔ واضح رہےکہ حال میں وزارت داخلہ نے طارق الہاشمی کے تین محافظوں کے اعترافات نشر کئے تھے جن میں کہا گیا تھا کہ طارق الہاشمی کے دہشت گردوں کے ساتھ قریبی روابط تھے اور وہ کئی بم دھماکوں میں ملوث ہے عراق کی عدالت نے طارق الہاشمی کی گرفتاری کا حکم دیا اور عدالت کے حکم کے بعد طارق الہاشمی فرار ہوکر صوبہ کردستان میں روپوش ہوگئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110