16 جنوری 2012 - 20:30

چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر خان پور میں نکالے گئے جلوس عزا میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے ١٨ عزاداران امام حسین علیہ السلام کی نماز جنازہ آج ادا کر دی گئی ہے ۔

ابنا: خان پور میں جلوس عزا ء میں بم دھماکے میں شہید ہونے والے عزاداران امام حسین علیہ السلام کی نماز جنازہ، خان پور میں ادا کر دی گئی ہے ،نماز جنازہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیر اقتداء ادا کی گئی جبکہ جلوس جنازہ میں چالیس ہزار سے زائد سوگواروں نے شرکت کی ہے ۔

شہدائے سانحہ چہلم خان پور کے تشیع جنازہ کے موقع پر چالیس ہزار سے زائد عزاداران امام حسین علیہ السلام اور سوگوار موجود تھے جنہوں نے لبیک یاحسین علیہ السلام کے فک شگاف نعروں کی گونج میں شہدائے سانحہ چہلم کے جنازوں کو اپنے سروں پر اٹھا لیا ۔

رپورٹ کے مطابق نشہدائے سانحہ چہلم خان پور کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہداء کے جنازوں کو تدفین کے لئے دو کلو میٹر کے فاصلے پر قایم اطراف کے قبرستان لے جایا گیا ہے جہاں پر شہداء کی تدفین کا عمل جاری ہے۔جبکہ سوگوار عزاداران امام حسین علیہ السلام لبیک یاحسین علیہ السلام کی صدائیں بلند کر کے اس بات کا عہد کرر ہے ہیں کہ عزاداریئ سید الشہداء کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ دینے سے کبھی گریز نہیں کریں گے ۔

واضح رہے کہ خان پور میں چہلم امام حسین علیہ السلام کے جلوس میں بم دھماکے سے شہید ہونے والے ١٨ عزاداران امام حسین علیہ السلام کی نماز جنازہ ادا کی گئی ہے جن میں سے ١١ عزاداران امام حسین علیہ السلام کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ۔

........ /169