14 جنوری 2012 - 20:30

سعودي عرب کے حمايت يافتہ بحريني سيکورٹي اہلکاروں کے حملے ميں ايک معمر خاتون شہيد ہوگئي ہے۔

ابنا: يہ معمر خاتون، جسکا نام سلمي عبدالمحسن بتايا گيا ہے، دم گھٹنے سے اس وقت شہيد ہوگئي جب ظالم سيکورٹي اہلکاروں نے آنسو گيس کے متعدد گولے مذکورہ خاتوں کے گھر کے اندر فائر کئے-

اسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ معمر خاتون کي موت ، زہريلي گيس لگنے کي وجہ سے واقع ہوئي ہے-

سعودي عرب کے حمايت يافتہ بحريني سيکورٹي فورس کے اہلکاروں کے ہاتھوں معمر خاتوں کي شہادت کے بعد سترہ اور سنابس ميں عوام نے شديد احتجاج کيا ہے-

اس موقع پر سيکورٹي اہلکاروں نے مظاہرين پر فائرنگ کردي جسکے نتيجے ميں متعدد افراد زخمي ہوگئے ہيں-

ادھر بحرين کي سب سے پڑي اپوزيشن جماعت الوفاق پارٹي نے ايک شہري کي موت کي آزادانہ عالمي تحقيقات کرنے کا مطالبہ کيا ہے جس کے بارے ميں حکومت کا دعوي ہے کہ وہ سمندر ميں ڈوب کر ہلاک ہوا ہے-

الوفاق پارٹي کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کو چند روز قبل سيکورٹي فورس نے حکومت مخالف مظاہروں ميں شرکت کے جرم ميں گرفتار کيا تھا- پارٹي کے جاري کردہ بيان کے مطابق چوبيس سالہ يوسف احمد عباس کے جسم پر تشدد کے آثار نماياں ہيں جس سے ثابت ہوتا کہ اسے سيکورٹي فورس نے تشدد کرکے ہلاک اور بعدازا سمندر ميں غرق کرديا تھا۔...............

/169