ابنا: آيت اللہ شیخ عیسی قاسم نے درزا شہری کی نماز جمعہ کے خطبوں میں کہا کہ آل خلیفہ کی تشدد آمیز کاروائيوں سے ملک کے حالات بحرانی ہوتے جارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ تاریخ نے کسی قوم پر ایسا ظلم و ستم نہیں دیکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں گرچہ مقننہ، اور عدلیہ بھی موجود ہیں لیکن صرف مجریہ ہی ملک کے امور کی مالک بنی بیٹھی ہے اور پارلیمنٹ بھی حکومت کی ہی تابع ہے اور ملت بحرین کے خلاف دشمنی کرنے میں آل خلیفہ کا ساتھ دے رہی ہے۔
آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے کہا کہ بحرین میں آزاد انتخابات اور ملت بحرین کے ووٹوں کی کوئي قیمت نہیں ہے اور جب تک ملت کو اقتدار کا سرچشمہ نہیں تسلیم کرلیا جائے گا ملک کے حالات اسی نہج پر باقی رہیں گے۔
آیت اللہ شیح عیسی قاسم نے کہا کہ ملت بحرین اپنی انقلابی تحریک سے دستبردار نہیں ہوگی۔ یاد رہے ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی کے لئے آل خلیفہ کے خلاف مظاہرے کررہی ہے لیکن آل خلیفہ کی شاہی حکومت نے آل سعود کی فوجی مدد سے ملت بحرین کووحشیانہ طریقےسے کچلنے کی پالیسی اپنا رکھی ہے۔ ........
/169