اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق کل بارہ جنوری جمعرات کی رات کو بے لگام دہشت گرد ٹولوں کی فائرنگ سے ایک شیعہ مسلمان شہید ہوگئے جبکہ ان کے سنی رفیق کار "کامران" بھی اس حملے میں زخمی ہوئے جنہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق سالہ مشتاق حسین اپنے دوست ۲۸ سالہ سنی دوست کامران کے ہمراہ اپنی کار (اے کے اے ۰۱۲) پر سوار ہو کر یوپی موڑ کے نزدیک کار شوروم (بائک کارنر) سے نکل ہی رہے تھے، کہ "کالعدم مگر سرگرم" دہشت گرد ٹولوں کے مُسلح درندوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں نوجوان مشتاق حسین اور کامران زخمی ہوگئے اور دونوں کو اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی لیکن مشتاق حسین زخموں کی تاب نہ لا کر جام شہادت نوش کرگئے جبکہ کامران عباسی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ واضع رہے کہ شہید مشتاق حسین مختلف شیعہ اسکاوٹس، اداروں اور مومنین کی مالی معاونت بھی کرتے تھے۔ دریں اثناء گلگت سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سلفی دہشت گردوں نے "بونجی" میں صابر حسین نامی شیعہ باشندے کے گھر کو نذر آتش کیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ سلفیوں نے 2005 میں بھی اسی گھر کو نذر آتش کیا تھا۔
......
/169 - 110

