ابنا: اطلاعات کے مطابق امريکي ڈرون طيارے نے جمعرات کے روز ايک بار پھر پاکستان کے قبائلي علاقے ميں ايک گاڑي کو ميزائيل کا نشانہ بنايا ہے جسکے نتيجے ميں چھے افراد مارے گئے ہيں- گزشتہ دو روز کے دوران پاکستان کے قبائلي علاقوں پر امريکي قاتل ڈرون طياروں کا يہ دوسرا حملہ ہے-
امريکہ کا دعوي ہے کہ وہ ڈرون طياروں کے ذريعے دہشتگردوں کو نشانہ بنا رہا ہے ليکن اعداد وشمار سے پتہ چلتا ہے کہ اس طرح کے حملوں ميں زيادہ عام شہري مارے جارہے ہيں جن ميں زيادہ تعداد عورتوں اور بچوں کي ہے-.......
/169