ابنا: صوبہ کربلا کےسیکورٹی حکام نے اعلان کیاہےکہ اب تک دوسرےعرب اورغیرعرب ملکوں سے ایک لاکھ زائرحسینی امام حسین کےچہلم میں شرکت کےلئےکربلامعلی میں پہنچ چکےہيں۔عراقی پولیس نےبھی اعلان کیاہےکہ زائرین کی سیکورٹی اورتکفیری اوردہشتگرد گروہوں کی ہرقسم کی دہشتگردانہ کاروائی روکنےکےلئےصوبہ کربلاکےمختلف علاقوں میں پچاس ہزار زائر تعینات کئےجاچکےہیں۔
عراق میں امام حسین کےچہلم کےموقع پرسخت سیکورٹی انتظام کےدوران عراقی سیکورٹی اہلکاروں نےبغداد کےمضافات میں چارمسلح امریکیوں کی گرفتارکی خبردی ہے۔ پرس ٹی وی نےعراقی ذرائع کےحوالےسےرپورٹ دی ہےکہ یہ چارو امریکی جومسلح تھے اور بلٹ پروف جیکٹ پہنےہوئےتھے بغداد کےایک شیعہ نشین علاقےسےگرفتارکئےگئےہيں گرفتارہونےوالےامریکیوں کوتفتیش کےلئے پولیس کےحوالےکردیاگیاہے۔
درایں اثناقطر سےشائع ہونےوالےروزنامہ الشرق نےاپنی تازہ ترین اشاعت ميں عراقی دارلحکومت بغداد کےجنوب میں ایک دہشتگرد گروہ کےٹھکانےکاانکشاف ہونےکی خبردی ہے ۔اخبار کےمطابق بدہ کےدن عراقی فوج اورپولیس کےمشترکہ آپریشن میں بغداد کےجنوب میں ایک دہشتگرد گروہ کوگرفتارکیاگیاہے جو کربلامیں امام حسین کےچہلم کےپروگرام میں دہشتگردانہ حملہ کرنےکامنصوبہ بنائےہوئےتھا۔
دوسری جانب عراقی ٹی وی نے جمعرات کےدن جنوبی عراق میں زائرین حسینی کےراستےمیں سڑک کےکنارےایک بم دھماکےکی خبردی ہے جس میں کم سےکم پانچ زائرشہید ہوگئے۔ اس دھماکےمیں جوشہرحلہ میں ہوانوعام شہری زخمی بھی ہوئے۔
ان حالات میں عراقی وزيراعظم نوری المالکی نے عراق کےحالات کی کوریج کےلئےجانے عراق پہنچنےوالےایرانی صحافیوں کو انٹرویودیتےہوئےعراق کےدہشتگرادانہ واقعات میں غیرملکی بازي گروں کےکردارکاثبوت دیتےہوئےاربعین حسینی کےموقع پر ہونےوالےدھماکوں کی جانب اشارہ کیااورکہاکہ اغیارکی جانب سےدہشتگرد گروہوں کی حمایت کی وجہ سے دہشتگردانہ واقعات میں اضافہ ہواہے۔عراقی وزیراعظم نوری مالکی نےکہاکہ عراق سےامریکیوں کےنکلنےکےبعدہونےوالےدھماکوں سےپتہ چلتاہےکہ بعض عرب ممالک نہيں چاہتےکہ عراق کےساتھ اپنےتعلقات مضبوط کریں بلکہ وہ عراق کو مذہب اورقبیلہ پرستی کی نگاہ سےدیکھتےہیں۔
سیاسی تجزیہ نگاروں کاخیال ہےکہ عراق میں جمہوریت کےمخالف علاقےکےآمرحکمراں نہيں چاہتےکہ عراقی جمہوریت عرب ممالک کےعوام کےلئے آئيڈیل بنےاسی بنا پروہ عراق میں امن واستحکام قائم ہوتاہوا نہيں دیکھناچاہتےاوریہی وجہ ہےکہ وہ عراق میں نہ صرف قبائلی اورمذہبی تعصب کوہوادےرہےہیں بلکہ دہشتگردوں کی مالی مدد بھی فراہم کرتےہیں لیکن انھیں اپنےمذموم عزائم میں ناکامی کےسواکچہ حاصل نہيں ہوگا۔
........
/169