12 جنوری 2012 - 20:30

محمد کاظم الشہابی نے سنی رکن پارلیمان اسامہ التمیمی کے انکشافات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل خلیفہ خاندان نے مملکت بحرین کو اپنی ذاتی ملکیت میں تبدیل کردیا ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق انقلاب و مزاحمت کی حمایت کے منصوبے کے رابطہ کار محمد کاظم الشہابی نے التمیمی کے اس موقف کا خیر مقدم کیا ہے کہ آل خلیفہ حکومت نے ملک کی نصف اراضی کو ہڑپ کرلیا ہے اور عوام کے ساتھ اس خاندان کا طرز سلوک غلاموں جیسا ہے۔ محمد كاظم ‌الشہابی نے العالم کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا: التمیمی نے ایسا انکشاف کیا ہے جو دوسرے اراکین پارلیمان کے لئے ممکن نہیں ہے اور انھوں نے اپنا موقف ایسی حکومت کے خلاف ظاہر کیا ہے جو ایک قلعے میں چھپی ہوئی ہے اور اس کا خیال ہے کہ بحرین آل خلیفہ کا فارم ہے اور یوں اس نے نصف ملک پر قبضہ جما رکھا ہے۔ الشہابی نے کہا: بحرین کے بہت سے شیعہ اور سنی باشندے شہید یا اسیر ہوچکے ہیں اور آل خلیفہ حکومت قیدیوں کی رہائی کے سلسلے میں نہ تو بسیونی کی سفارشات پر عمل کرنے کے لئے تیار ہے اور نہ ہی بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں کے مطالبات کو لائق اعتناء سجھتی ہے۔ دریں اثناء دوسرے بحرینی سیاستدان کریم المحروس نے کہا ہے کہ آل خلیفہ خاندان نے پچھتر فیصد سے زائد اراضی پر قبضہ جما لیا ہے۔

.....

/169

تفصیل کے لئے روجوع کیجئے:

انقلاب بحرین کا 334واں دن/ پابندسلاسل قائدین کی حمایت میں مظاہرے