12 جنوری 2012 - 20:30

گھڑ دوڑ کے اسیر بین الاقوامی ریفری آل خلیفہ کی فوجی عدالت کی جانب سے عوامی احتجاج میں شرکت کے الزام میں تین سال قید کے مستحق قرار پائے ہیں۔

 اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق گھڑ دوڑ کے اسیر بین الاقوامی ریفری محمود عبدالصاحب احمد حسن البقلاوه مارچ 2011 میں عوامی احتجاج میں شرکت کی بنا پر خلیفی جلادوں کے ہاتھوں گرفتار ہوئے تھے اور خلیفی فوجی عدالت نے ان کو تین سال قید کی سزا سنائی ہے۔محمود عبدالصاحب احمد حسن البقلاوه کے اہل خانہ نے ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ انہیں خلیفی اذیتکدوں میں تشدد اور بدسلوکی کا سامنا ہے۔انھوں نے کہا کہ البقلاوہ پر لگائے گئے تمام الزامات بیان کی آزادی سے تعلق رکھتے ہیں اور فوجی عدالت نے ان ہی الزامات کی بنا پر انہیں قید کی سزا سنائی ہے۔ آل خلیفہ کے زیر قبضہ روزنامے "الوسط" نے لکھا ہے کہ خلیفی اٹارنی جنرل نے بیان کی آزادی کے حوالے سے لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان الزامات کی بنا پر کسی کو قید نہیں کیا جاسکتا چنانچہ عبدالصاحب کے اہل خانہ کو اب بھی ان کی رہائی کی امید ہے۔البقلاوہ کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ خلیفی سیکورٹی والوں نے ان کی گرفتاری کے چند ہی روز بعد ان کے گھر پر چھاپہ مارا اور ان کا ذاتی کمپیوٹر، کیمرا، تصاویر کی البمز اور ان کے قیمتی سامان کو لوٹ کر لے گئیں۔اس رپورٹ کے مطابق البقلاوہ کو قید کے دوران شدید ترین ٹارچر اور بدسلوکی کا نشانہ بنایا گیا ہے اور خلیفی بادشاہ کی طرف سے تشکیل یافتہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے بھی ان کے ساتھ خلیفیوں کی بدسلوکی کی تصدیق کی ہے۔ البقلاوہ بین الاقوامی ہارس ریسنگ ایسوسی ایشن کے رکن اور بین الاقوامی ریفری، بحرین کی ہارس ریسنگ کے نگران اور عرب ہارس کی بین الاقوامی ادارے نیز عرب ہارس کی بین الاقوامی ایسوسی ایشن کے رکن ہیں۔ البقلاول بحرین کی تاریخ و آثار قدیمہ، خلیج فارس تعاون کونسل کی تاریخ و آثار قدیمہ سوسائٹی نیز عرب فوٹوگرافرز ایسویسی ایشن کے بھی رکن ہیں۔

......

/169

تفصیل کے لئے روجوع کیجئے:

انقلاب بحرین کا 334واں دن/ پابندسلاسل قائدین کی حمایت میں مظاہرے