11 جنوری 2012 - 20:30

راولپنڈی : وزیراعظم گیلانی کے چینی اخبار کو انٹرویو کے بعد ٹرپل ون بریگیڈ کی کمانڈ بھی تبدیل کردی گئی ہے۔ کیا فوج وزیر اعظم ہاؤس تک جائے گي؟ کیا 1999 کا واقعہ دہرایا جائے گآ؟

ابنا: وزیراعظم کی جانب سے آئین سے انحراف کا الزام عسکری قیادت کو شدید برہم کرگیا ہے اور صورتحال انتہائی کشیدہ نظرآتی ہے۔

راولپنڈی میں انتہائی اہمیت کی حامل ٹرپل ون بریگیڈ کی کمانڈ تبدیل کردی بھی گئی ہے اور بریگیڈیر سرفراز نے کمان سنبھال لی ہے۔

آرمی چیف کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا جبکہ سینیرجرنیلوں کا اجلاس بھی آج متوقع ہے۔

فوجی قیادت کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے آرمی چیف اورڈی جی آئی ایس آئی پر لگائے گئے اس الزام کے نتائج سنگین سامنے آئیں گے کیونکہ اس سے زیادہ سنگین الزام نہیں ہو سکتا۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے چینی اخبار کو اس وقت انٹرویودیا جب آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی چین کے سرکاری دورے پر تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے حقائق بیان نہ کرنے کی توقع نہ رکھی جائے۔

ایسی توقع آئینی ہے نہ قانونی، دونوں افسران کو سپریم کورٹ نے براہ راست نوٹس بھجوائے۔ اٹارنی جنرل نے بھی آرمی چیف یا ڈی جی آئی ایس آئی کے بیانات پراعتراض نہیں کیا۔

دونوں افسران کے بیانات وزارت دفاع کی وساطت سے اٹارنی جنرل کو بھجوائے گئے۔

دونوں افسران میں کسی نے بھی براہ راست سپریم کورٹ میں جواب جمع نہیں کرایا۔ مجاز اتھارٹی سے منظوری حاصل کرنا افسران کی نہیں متعلقہ وزارتوں کی ذمہ داری تھی۔

خود وزیراعظم نے سرعام کہا تھا کہ یہ بیانات تھرو پراپر چینل جمع کرائے گئے ہیں اور وزیراعظم کے اس بیان کا باقاعدہ اعلامیہ وزیراعظم ہاؤس نے 16 دسمبر کو جاری کیا گیا تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ریاست اورآئین سے وفا داری دونوں افسران کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم گیلانی کے چینی اخبار کو انٹرویو کے بعد ٹرپل ون بریگیڈ کی کمانڈ بھی تبدیل کردی گئی ہے۔ کیا فوج وزیر اعظم ہاؤس تک جائے گي؟ کیا 1999 کا واقعہ دہرایا جائے گآ؟

اسلام آباد اور راولپنڈی میں رونما ہونے والے واقعات نے ابہامات کو جنم دیا ہے اور لگتا ہے کہ وہاں شاید کوئی تبدیلی آرہی ہے شاید فوج اقتدار پر قبضہ کرنا چاہتی ہے اور اس خبر سے بھی ابہام کے سوا کچھ نظر نہیں آرہا 12 اکتوبر 1999 کی یاد تازہ ہورہی ہے کیا پھر بھی وہی صورت حال ہے؟ کیا بریگیڈ111 کے سپاہی ایک بار پھر وزیراعظم تک مارچ کرنے کی تیاری کررہے ہیں؟

......

/169