ابنا: بحرين کے انساني حقوق مرکز کي جانب سے جاري ہونے والے بيان ميں کہا گيا ہے کہ گرفتار ہونے والے امير عبدالسلام نامي بچے کے ساتھ پيش آنے والے کسي بھي حادثے کي ذمہ داري حکومت پر عائد ہوگي-
بحرين پوليس نے جسے سعودي عرب کے فوجيوں کي حمايت حاصل ہے دو جنوري کو حکومت مخالف مظاہروں ميں شريک ايک پندرہ سالہ بچے کو گرفتار کرليا تھا-
بحريني پوليس نے منامہ کے نواحي ٹاون المشّرق سے اسي دن ميں متعدد بچوں کو گرفتار کيا تھا- بحرين ميں سعودي عرب کي حمايت يافتہ شاہي حکومت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاري ہے اور لوگ آل خليفہ حکومت کے خاتمے اور جمہوري اصلاحات کا مطالبہ کرتے چلے آرہے ہيں.
........
/169