ابنا: شام کےحمص شہر میں دہشت گردوں کے راکٹ حملے میں فرانسیسی ٹی وی رپورٹر سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ فرانسیسی صحافی ژِیل جیکوئر شام میں نو ماہ سے حکومت کے خلاف جاری احتجاج کے دوران ہلاک ہونے والے پہلے مغربی صحافی ہیں۔
فرانس ٹو چینل کے مطابق ژِیل شام کی حکومت کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد حمص کا دورہ کررہے تھے۔شام کے ٹی وی کا کہنا ہے کہ حمص میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں ژِیل بھی شامل ہیں۔ شام میں سرگر مدہشت گردوں کی امریکہ، سعودی عرب ، قطر اور اسرائیل حمایت کررہے ہیں۔........ /169