ابنا: پيپکو حکام کا کہنا ہے کہ کے اي ايس سي کو بجلي فراہم کرنے کي وجہ سے ملک بھر ميں اضافي 1500 ميگاواٹ لوڈشيڈنگ کرنا پڑ رہي ہے، لاہور ميں لوڈشيڈنگ دورانيہ تيرہ گھنٹے جبکہ ديگر شہروں ميں 20 گھنٹے تک پہنچ گيا ہے، پيپکو حکام کا کہنا ہے کہ وفاقي حکومت کو کئي بار لکھا گيا ہے کہ کے اي ايس اي پرائيويٹ ادارہ ہے بل ادا نہ کرنے پر اسے بجلي فراہمي بند کي جا ئے ليکن کوئي جواب نہيں آتا، مجبورا اب پنجاب کے صنعتي سيکٹر ميں بھي 8 سے 12 گھنٹے لوڈشيڈنگ کا شيڈول دے ديا گيا ہے، پيپکو اعداد وشمار کے مطابق دن کے وقت بجلي کي پيداوار صرف 6 ہزار ميگاواٹ کي کم ترين سطح پر آ گئي ہے.
........
/169