ابنا: سوزن مبارک نے کہا ہے کہ اگر امريکا نے حسني مبارک کو سزائے موت سے بچانے کے ليے کوئي قدم نہيں اٹھايا تو وہ مصر ميں امريکي پٹھوؤں کے نام ظاہر کر دے گي- سوزن نے کہا ہے کہ اگر امريکا اور يورپ، مبارک کو بچانے کے ليے کارروائي نہيں کرتے ہيں تو وہ سابق وزير اعظم احمد نظيف کي حکومت کے ان وزيروں کے نام برملا کر دے گي جو ا مريکا کے ليے جاسوسي کر رہے تھے-
واضح رہے کہ مصر کے اٹارني جنرل نے گزشتہ جمعرات کو حسني مبارک کو سزائے موت ديئے جانے کا مطالبہ کيا تھا- مبارک حکومت کے افراد نے اس ملک ميں آنے والے انقلاب کے دوران تقريبا آٹھ سو پچاس انقلابيوں کو قتل کر ديا تھا- حسني مبارک پر انقلابيوں کے قتل، مالي بدعنواني اور اسرائيل کو سستي گيس فروخت کرنے کے الزام ميں تين اگست دو ہزار گيارہ سے مقدمے کي کارروائي شروع ہوئي ہے -................
/169