ابنا: شام کے خلاف سازشوں کے نئے دور ميں اس ملک کے حکام نے نئے انکشافات کئے ہيں اور زور ديا ہے کہ سازشوں کو ناکام بنانے اور بحران کے خاتمے کے لئے وہ اصلاحات جيسے مختلف اقدامات کو جاري رکھيں گے - اس سلسلے ميں شام کے صدر بشار اسد نے بحران کے بعد قوم کے نام اپنے پانچويں خطاب ميں ، جو ٹي وي چينلوں پر براہ راست نشر کيا گيا ، کہا کہ آج ان افسوس ناک واقعات کي شروعات کے دس مہينوں بعد جنہوں نے ہمارے ہم وطنوں کو نشانہ بنا رکھا ہے ، ايک بار پھر آپ سے خطاب کر رہا ہوں ، انہوں نے کہا کہ غير ملکي سازشوں اور ملک کے حالات نے ہمارے اور شام کے عوام دلوں کو بري طرح رنجيدہ و ملول کرکے رکھ ديا ہے
بشار اسد نے کہا کہ موجودہ حالات ہمارے لئے ايک بڑے امتحان کي طرح ہيں اور ہم باہمي تعاون سے اس امتحان سے کاميابي کے ساتھ گزر سکتے ہيں - بشار اسد نے کہا کہ سبھي کو علم ہے کہ ان واقعات ميں غير ملکي سازشوں کو بڑا کردار رہا ہے اور کسي سے پوشيدہ نہيں ہے کہ کچھ غير ملکي طاقتيں ، شامي عوام کا خون بہا کر اپنے مفادات کي تکميل کے در پے ہيں -
شام کے صدر نے اسي طرح کچھ علاقائي اور بين الاقوامي فريقوں پر شام کي قوم کے خون کي تجارت کا الزام عائد کيا - شام کے صدر بشار اسد نے زور ديا کہ اگر شام کے عوام کي خواہش ہے تو وہ عہدے سے استعفي دے ديں گے اور وہ اسي وقت تک اقتدار ميں رہيں گے جب تک ملک کے عوام کي خواہش ہوگي - شام کے صدر نے اپنے ملک کے واقعات کے بارے ميں عرب ملکوں کے رويے پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان ممالک کا رويہ ، شام کے بارے ميں غير عرب ملکوں سے زيادہ خراب رہا - بشار اسد نے کہا کہ ساٹھ سے زائد ذرائع ابلاغ بھي شام کے خلاف سرگرم ہوگئے ہيں اور اس ملک کے بارے ميں غلط خبريں پيھلا رہے ہيں تاکہ عالمي رائے عامہ کے سامنے اس ملک کي حکومت کي شبيہ خراب کر سکيں -
شام کے صدر نے کہا کہ عرب ممالک نے ، مغربي ملکوں کے دباؤ کي وجہ سے شام کے بحران کے حل ميں دمشق کي حمايت نہيں کي -
بشار اسد نے عرب ليگ کي کارکردگي پر تنقيد کرتے ہوئے کہا کہ يہ تنظيم عرب ممالک ميں حالات کو بد سے بدتر کر رہي ہے اور غير ملکي طاقتيں ، اقوام متحدہ کي سلامتي کونسل ميں ناکام ہونے کے بعد اپنے مقاصد کي تکميل کے لئے عرب ليگ کا سہارا لے رہي ہيں-
شام کے صدر نے کہا کہ اصلاحات کے ساتھ نئے آئين پر مارچ کے مہينے ميں ريفرنڈم ہوگا اور اس کے دو مہينوں بعد پارليماني انتخابات ہوں گے شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ ہم اپنے سياسي مخالفين سے ہر وقت مذاکرات کے لئے تيار ہيں مگر ہمارے مخالفين حکومت سے بات چيت کے لئےتيار نہيں ہيں-
اس درميان شام کے حکام نے کہا ہے کہ بعض عرب ملکوں کے ايسے ستر مشتبہ دہشتگردوں کو گرفتار کيا گيا ہے جو شام کے اندر مختلف قسم کے دہشتگردانہ اقدامات اور منصوبوں ميں شريک رہے ہيں شام کے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے ان دہشتگردوں کا تعلق سعودي عرب ، قطر اور کويت جيسے ملکوں سے ہے. .................
/169