ابنا: ولید معلم نے دمشق میں اردن کی عوامی امدادی کمیٹی سے ملاقات میں کہا کہ بعض عرب اور مغربی ملکوں کی سازشوں کا ہدف صہیونی ریاست کے خلاف مزاحمت کو کمزور کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دشمن شام کے قومی اتحاد کو بھی تباہ کرنا چاہتا ہے لیکن شام کے عوام دشمن کی سازشوں سے اچھی طرح واقف ہیں اور ان سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔
انہوں نے کہا کہ شام عرب لیگ کے منصوبے پر کاربند ہے۔ شام اور عرب لیگ کے معاہدے کے مطابق اس وقت عرب لیگ کے دو سو مبصرین شام میں حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔........ /169