ابنا: کربلائے معلی کی طرف پیادہ آنے والے زائرین امام حسین علیہ السلام پر بغداد میں دو کار بم دھماکے ہوئے جس کے نتیجہ میں ١٧ زائرین امام حسین علیہ السلام شہید جبکہ ٤٤ زائرین زخمی ہو گئے ،یہ حملے پیر کے روز ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق ٥ مزید زائرین امام حسین علیہ السلام عراق کے دیگر علاقوں میں ہونے والی دہشت گردانہ کاروائیوں میں شہید ہوئے ہیں ۔واضح رہے کہ دنیا بھر سے آئے ہوئے زائرین امام حسین علیہ السلام پر دہشت گردوں کے حملے اس وقت ہو رہے ہیں جب وہ عراق کے مختلف شہروں سے پیدل سفر طے کرتے ہوئے فرزند رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر مراسم عزاداری کے لئے کربلائے معلی آ رہے ہیں ۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی بغداد سے ٦٢ کلو میٹر دور حلہ کے مقام پر دو کار بم دھماکوں میں ١٧ افغان شیعہ زائرین امام حسین علیہ السلام زخمی ہو گئے تھے ۔
قابل غور بات یہ ہے کہ عراق میں سنہ ٢٠١٢ء کے آغاز سے ہی دہشت گردانہ کاروائیوں میں تیزی آ گئی ہے جبکہ ایسے وقت میں کہ جب عراقی حکومت نے امریکی وہابی ایجنٹ طارق الہاشمی کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دئیے ہیں۔
٥ جنوری کوعراق کے شہروں ناصریہ،کاظمین اور صدر شہر میں متعدد دہشت گردانہ کاروائیوں میں پہلے ہی ٧٨ زائرین امام حسین علیہ السلام شہید ہو چکے ہیں ۔ ........
/169