9 جنوری 2012 - 20:30

موریطانیہ کے ذرائع کے مطابق قطر کے امیر کو اس کے نامناسب مؤقف اور مداخلت کی بنا پر موریطانیہ سے نکال دیا گيا ہے۔

ابنا: قطر کے امیر کو اس کے نامناسب مؤقف اور مداخلت کی بنا پر موریطانیہ سے نکال دیا گيا ہے۔

ذرائع کے مطابق امیر قطر نے موریطانیہ کے صدر کو ملک میں اصلاحات کی سفارش کی جس کے بعد دونوں رہنماؤں میں تلخ کلامی ہوئی اور موریطانیہ کے صدر محمد ولد بن عبد العزيز نے قطر کے امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کو ملک سے اخراج کرنے کا حکم دیدیا۔

اور صرف موریطانیہ کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے قطر کے امیر اور اس کے ہمراہ وفد کو خدا حافظ کیا۔ محمد ولد عبد العزیز نے امیر قطر کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قطر مغربی ممالک کی پالیسیوں کو عرب ممالک پر تھونپے کی کوشش کررہا ہے۔........ /169