9 جنوری 2012 - 20:30

پشاور… خیبر پختون خوا کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ خیبرایجنسی دھماکا، اورکزئی اورکرم ایجنسیز میں کارروائی یا پھر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں اہم طالبان رہنماوں کی ہلاکت کاردعمل ہو سکتا ہے۔

ابنا: خیبر پختون خوا کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ خیبرایجنسی دھماکا، اورکزئی اورکرم ایجنسیز میں کارروائی یا پھر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں اہم طالبان رہنماوں کی ہلاکت کاردعمل ہو سکتا ہے۔ وہ پشاور میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں جمرود دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ میاں افتخارنے کہا کہ اچھے اور برے سب طالبان کو ایک ہی پیمانے میں رکھنا چاہیئے۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ چھپ چھپ کر مذاکرات کی بجائے مذاکراتی ٹیموں کا اعلان ہونا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد تنظیمیں مایوس ہو چکی ہیں۔

.........

/169