8 جنوری 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحری فوج کے نائب سربراہ ایڈمرل غلام رضا خادم بے غم نے کہا ہے کہ ایران ہر خطرے کا بھرپور جواب دے گا۔

ابنا: ایڈمیرل غلام رضا بے غم نے العالم سے گفتگو میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف کوئي بھی خطرہ ہو چاہے وہ آبنائے ہرمز میں ہو یا خلیج فارس میں یا بحیرہ عمان میں، ایران کی بحریہ اس کا بھر پور جواب دے گی۔ انہوں نے کہا کہ سامراجی طاقتیں ہرجگہ ایرانوفوبیا کو ہوا دینے اور علاقے کے حالات کو کشیدہ رکھنے کی کوشش میں ہیں تاکہ اس علاقے میں اپنی غیر قانونی موجودگي کا جواز پیش کرتی رہیں۔........ /169