ابنا: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل محمد علی جعفری نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ، دشمن کےہر خطرے اور ہر کارروائی کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ سپاہ کی شہدائے وحدت نامی مشقوں کا اصلی ہدف سپاہ کی بری فوج کی غیر منظم جنگ کی مشق و تمرین ہے۔
انھوں نے کہا کہ یہ فوجی مشق طویل مدت تجربے اور فوجی مہارت کی روشنی میں منعقد کی جارہی ہے تاکہ دشمن کا بہتر اور کامیاب انداز میں مقابلہ کیا جاسکے ۔
انھوں نے کہا ایران کی مسلح افواج دشمن کے ہر حملے کا بروقت جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں۔
........
/169