ابنا: عبدالحمید دشتی نے العالم ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ کہ آل خلیفہ کی شاہی حکومت مخالفین کے خلاف اپنے تشدد آمیز اقدامات میں شدت پیدا کررہی ہے کہا کہ منصفانہ مقدمے سے متعلق بین الاقوامی کونسل حکومت کے مخالفین اور انسانی حقوق کے لۓ کام کرنے والوں پر تشدد کرنے کے خلاف قانونی چارہ جوئي کرے گی۔ عبدالحمید دشتی نے مزید کہا کہ یہ کونسل اب تک بحرین میں انسانی حقوق کی ایک ہزار سات سو سے زیادہ خلاف ورزیوں کے واقعات درج کرنے کے بعد ان کو عالمی فوجداری عدالت میں پیش کر چکی ہے۔ ........
/169