7 جنوری 2012 - 20:30

اسلام آباد…وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ منصور اعجاز پاکستانی نہیں، میمو گیٹ فساد گیٹ ہے اس نے قوم کے جذبات کو ٹھیس پہنچا ئی ہے۔

ابنا: اسلام آباد میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ہوسکتاہے کہ منصوراعجاز نے آرٹیکل فروخت کرنے کیلئے میمو گیٹ سازش کی ہو، منصور اعجاز پہلے پاکستان آئے ہیں تو اب کیوں نہیں آسکتے؟ اُن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کا منصور اعجاز سے رابطہ رہا ہے یانہیں اس بارے میں تفتیش ہونی چاہیے، ن لیگ منصور اعجاز کی سازش کے متعلق قوم کو بتائے، ،رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کی ہے ،وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو قتل کیس عدالت میں ہے، کیس کے چالان میں تفصیلات موجود ہیں،بہت سے پہلووٴں پر تفتیش کی گئی ہے،کچھ پرتفتیش ہونا باقی ہے۔  .......

/169