ابنا: اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر جمال کو 2نومبر 2011 کو کالعدم ملک دشمن جماعت کالعدم سپاہ صحابہ کے فرقہ پرست دہشتگردوں نے اغوا کرلیا تھا۔
آج ہی موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر جمال کو سپاہ صحابہ کے غنڈوں نے تشدد کرکے شہید کردیا۔ شہید جمال کا بے جان جسم خیبرایجنسی کے صدرمقام جمرود سے مل گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق شہید ڈاکٹر جمال کا تعلق پاراچنار سے ہے۔
ڈاکٹر جمال انتہائی قابل و ماہر ڈاکٹر تھے اور تمیز رنگ و بو اور مذہب و فرقہ کے بغیر دکھی انسانیت کے خدمت میں فریضۂ مسیحائی نبھا رہے تھے۔
ڈاکٹر جمال حیات آباد میں ملت کی خدمت کے حوالے سے مصروف تھے، کئی بار ڈاکٹر جمال کو ناصبی ٹولے کی طرف سے دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔
ڈاکٹر جمال خیبر ٹیچنگ اسپتال کے ممبر بھی رہ چکے ہیں۔
....... /169