6 جنوری 2012 - 20:30

سپاہ پاسداران کی بری فوج کے سربراہ بریگيڈیئرمحمدپاکپورنے کہا ہے کہ ایران کے مشرقی علاقے میں شہدائے وحدت کے نام سے فوجی مشقیں شروع ہوچکی ہیں۔

ابنا: بریگيڈیر محمد پاکپور نے کہا کہ شہدائے وحدت فوجی مشقوں کے مقدماتی مرحلے مکمل ہوچکے ہیں اور خواف علاقے میں ان کا پہلا مرحلہ شروع ہوجائے گا ۔ بریگيڈیر محمد پاکپور نے کہا کہ شہدائے وحدت فوجی مشقوں کے اھداف پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان فوجی مشقوں کا ھدف سرحد پر سکیورٹی اور سپاہ کی بری فوج کی جنگي توانائيوں کو بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئي نسل کو دفاع مقدس کے تجربے سے آگاہ کرنا اور نابرابر جنگ کے مختلف میدانوں میں سپاہ کی بری فوج کی حکمت عملی طے کرنا ہے۔

.....

/169