ابنا: امريکي وزارت خارجہ کي ترجمان ويکٹوريا نو لينڈ نے اپنے ايک بيان ميں لاتيني امريکہ کے ملکوں کو مشورہ ديا ہے کہ وہ ايران کے ساتھ تعلقات بڑھانے سے گريز کريں- امريکہ کي جانب سے يہ تشويش صدر احمدي نژاد کے دورہ لاتيني امريکہ سے قبل سامنے آئي ہے-
امريکي وزارت خارجہ کي ترجمان نے صحافيوں سے بات چيت کرتے ہوئے کہا کہ ہم کھل کر ساري دنيا کے ملکوں سے يہ کہنا چاہتے ہيں کہ ابھي ايران کے ساتھ سيکورٹي اور معاشي تعلقات سميت کسي بھي طرح کے رابطے بڑھانے کا وقت نہيں ہے-
واضح رہے کہ صدر احمدي نژاد اتوار کوپانچ روزہ دورے پرونزوئلا کے دارالحکومت کاراکاس پہنچيں گے اور منگل کے روز وہ نکارا گوآ جائيں گے جہاں وہ ايک بار پھر منتخب ہونے والے صدر ڈينئيل اورٹيگا سے ملاقات اور گفتگو کريں گے- صدر احمدي نژاد اپنے دورے کے اختتام پر کيوبا اور اکواڈور ميں بھي قيام کريں گے-
مذکورہ چاروں ممالک کے امريکہ کے ساتھ تعلقات مخاصمانہ چلے آرہے ہيں اوران ملکوں کے قائدين گزشتہ چار برس کے دوران ايران کے ساتھ تعلقات بڑھانے کي غرض سے متعدد بار تہران کا دورہ کرچکے ہيں-.................
/169