ابنا: مصر کی اسلام پسند تنظیم اخوان المسلمین نے کہا ہے کہ اس نے کیمپ ڈیویڈ معاہدے کے بارے میں امریکہ کو کوئي ضمانت نہیں دی ہے ۔ اخوان المسلمین نے ایک رکن ابراہیم منیر کا کہنا ہے کہ اخوان المسلمین نے کیمپ ڈيزيد معاہدے کے بارے میں کسی کو کوئي ضمانت نہیں دی ہے اس نے کیمپ ڈیویڈ کے بارے میں امریکہ کو ضمانت دینے کے بارے میں شائع خـروں کی تردید کی ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان وکٹوریا نیولینڈ نے جمعرات کو کہا تھا کہ اخوان المسلمین نے امریکہ کو کیمپ ڈیویڈ کے معاہدے پر پابند رہنے کے بارے میں اطمینان دلایا ہے۔ کیمپ ڈیویڈ کا معاہدہ اسراغيل اور ایک عرب ملک کے درمیان پہلا شوم معاہدہ ہے جس میں فلسطینیوں کے حقوق کو پامال اور اسرائيل کو تسلیم کیا گیا ہے۔........ /169