5 جنوری 2012 - 20:30

کوئٹہ میں دہشت گردوں نے غلام عباس بنگش کو انکے گھر کے باہر فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق پولیس کے ملازم اے ایس آئی غلام عباس بنگش کو انکے گھر کے باہر کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا اور فرار ہوگئے۔

نمائندے کے مطابق شہید غلام عباس کے جسد خاکی کو جب امام بارگا نچاری لایا گیا تو مومنین نے لببیک یا حسین کے نعروں سے استقبال کیا، آخری اطلاعات موسول ہورہی ہے کہ شہید غلام ّباس کا جسد خاکی اپنے آبائی علاقے ہنگو کی طرف روانہ کردیا گیا ہے

ایک ایسے وقت میں غلام عباس کو نشانہ بنایا گیا کہ کہ جب شیعت پر چھائے ہوئے مایوسی کے بادل چھٹ چکے ہیں اور قوم نے ایک ہوکر دشمن کو للکار دیا ہے اور دشمن اور اس کے حواریوں کو سمجھ نہیں آرہا کہ چھپیں تو کہاں جا کر وہیں وہ ایک بار پھر شہادتوں سے اس ملت غیور کا راستہ روکنا چاہ رہے ہیں، وہ بھول چکے ہیں کہ یہ ملت شہادتوں سے جلا پاتی ہے۔

.......

/169