ابنا: مصر میں وکیل استغاثہ نے عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ مصر کے فرعون اورسابق ڈکٹیٹرصدر حسنی مبارک کو مظاہرین کو ہلاک کرنے کے احکامات جاری کرنے کے جرم میں پھانسی کی سزا دی جائے۔سابق مصرکے امریکہ اور اسرائیل نواز سابق ڈکٹیٹر صدر حسنی مبارک پر بدعنوانی کا الزام ہے۔
ان پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے اپنے خلاف ہونے والے احتجاج کے دوران مظاہرین کو مارنے کے احکامات جاری کیے تھے۔سابق صدر کے دو بیٹے اعلی اور جمال، سابق وزیرِ داخلہ اور چھ سینیئر اہلکار بھی کٹہرے میں موجود تھے۔ تمام ملزمان نے اپنے خلاف لگائے گئے الزامات سے انکار کیا ہے۔.....
/169