4 جنوری 2012 - 20:30

پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں میرانشاہ کے قریب اسپین ٹل سے 15ایف سی اہلکاروں کی لاشیں ملی ہیں جن کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری طکلبان دہشت گردوں نےقبول کر لی ہے۔

ابنا: پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان میں میرانشاہ کے قریب اسپین ٹل سے 15ایف سی اہلکاروں کی لاشیں ملی ہیں جن کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری طکلبان دہشت گردوں نےقبول کر لی ہے۔

کالعدم دہشت گرد تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان کے مطابق ان اہلکاروں کو لنڈی کوتل میں طالبان کے خلاف ہونے والی کارروائی کے رد عمل میں قتل کیا گیا اور مزید حملے جاری رکھیں گے۔واضح رہے کہ ان اہلکاروں کو ٹانک کے قریب ملازئی سے دو ہفتے قبل اغواء کرنے کے بعد طالبان نے قتل کیا ہے۔........

/169