اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق جمہوريت کے حق ميں مظاہرہ کرنے والي ايک خاتون بحريني سيکورٹي فورس کي جانب سے داغے جانے والي زہريلي گيس کي وجہ سے شہيد ہوگئي ہے-
ايک اور اطلاع کے مطابق بحرين کي شاہي حکومت کے فوجيوں نے جزيرہ المحرق کے نواحي علاقے ميں جمہوريت کے حق ميں دھرنا دينے والوں پر حملہ کرديا جس کے نتيجے ميں درجنوں افراد زخمي ہوگئے ہيں-
دھرنا دينے والے، ايک شخص کي رہائي کا مطالبہ کر رہے تھے جس کے بارے ميں کہا جارہا ہے کہ شاہي حکومت نے دھمکي دي تھي کہ اگر اس نے مظاہروں ميں شرکت کي تو اسے گرفتارکرکے قتل کرديا جائے گا-
.................
/169