3 جنوری 2012 - 20:30

ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن پرویزسروری نے کہا ہے کہ امریکہ نے اپنی حالیہ شکستوں کو چھپانے کے لئے ایران کے سنٹرل بینک کا بائیکاٹ کیا ہے۔

ابنا: پرویز سروری نے آج ارنا سے گفتگو میں سنٹرل بینک پر پابندیاں لگانے کے امریکہ کے مخاصمانہ اقدام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن اپنی شکستوں کو چھپانے کے لئے ایران کے خلاف پروپیگنڈوں اور نفسیاتی جنگ سے فائدہ اٹھا رہا ہے اور لیکن اس طرح کے اقدامات سے واشنگٹن کے مسائل حل نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اس وجہ سے ملت ایران سے دشمنی کر رہا ہے کہ اسے خوف لاحق ہے کہ ہر میدان میں ملت ایران کی موجودگي اس کے خلاف جاسکتی ہے۔ انہوں نے امریکہ کی جانب سے ایران کے سنٹرل بینک کے بائيکاٹ کو ایک سیاسی اقدام قراردیا اور کہا کہ ایران کے بینک کا بائيکاٹ کرنے کے منفی اثرات سے امریکہ اور اقوام متحدہ ہی کونقصان پہچنے گا۔
 ..............

/169