ابنا: تیونس کی عدالت نےسعودی عرب سے تیونس کے سابق فراری صدربن علی کو واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہے تیونس کی عدالت کی اس درخواست کا سعودی عرب نے اب تک کوئی جواب نہیں دیا ہے سعودی عرب امریکہ کی ہمراہی میں عرب ڈکٹیروں اور آل سعود کے اقتدارکو بچانے کی تلاش وکوشش کررہا ہے ۔
تیونس کی فوجی عدالت کے سربراہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے دو بارہ مطالبہ کیا گيا ہے کہ وہ تیونس کے فراری صدر بن علی کو تیونس کی حکومت کے حوالے کرے تاکہ اس پر تیونس کے قوانین کے مطابق مقدمہ چلایا جاسکے ۔ واضح رہے کہ تیونس کے صدر زین العابدین بن علی عوامی انقلاب کے بعد تیونس سے فرار ہوکر سعودی عرب پہنچ گئے تھے جہاں سعودی حکام نے اسے پناہ دے رکھی ہے۔....... /169