ابنا: فل بنچ کی سربراہی لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس شیخ عظمت سعید کریں گے جبکہ دیگر دو ارکان میں جسٹس ناصر سعید شیخ اور جسٹس چوہدری شاہد سعید شامل ہوں گے۔
لاہور ہائی کورٹ میں مقامی وکیل اللہ بخش گوندل نے درخواست دائر کررکھی ہے کہ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں پریا تو عمل درآمد نہیں کرتے یا ان پر عمل درآمد کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرتے ہیں اور انہیں تاخیر کا شکار کرتے ہیں۔
وزیر اعظم کا یہ اقدام ان کے حلف کی خلاف ورزی اور آئین سے انحراف کے مترادف ہے لہذا عدالت اس کا نوٹس لے اور وزیر اعظم کے خلاف آئین سے روگردانی کرنے کے الزام میں کارروائی کرے اور انہیں وزارت عظمٰی کے عہدے سے نااہل قرار دے۔ .......
/169