3 جنوری 2012 - 20:30

عراق کي مسلح افواج کي ہائي کمان کے ترجمان نے بتايا ہے کہ پارليمنٹ کے سامنے ہونے والے دھماکے اور وزير اعظم کو قتل کرنے کي سازش کے متعلق انتہائي اہم اور نئي اطلاعات ملي ہيں ـ

ابنا: مسلح افواج کي ہائي کمان کے ترجمان قاسم عطا نے منگل کے دن اعلان کيا کہ آئندہ چند دنوں کے اندر پارليمنٹ کے سامنے ہونے والے دھماکے کي تفصيلات جاري کي جائيں گي اور تحقيقاتي کميٹي کو اس سلسلے ميں انتہائي اہم ثبوت ملے ہيں ـ گزشتہ اٹھائيس نومبر کو بغداد کے علاقے الحضراء ميں پارليمنٹ کے احاطے ميں ايک کار بم دھماکہ ہوا تھاـ
پہلے بتايا گيا کہ اس دھماکے کے ذريعے پارليمنٹ کے اسپيکر کو نشانہ بنانے کي کوشش کي گئي تھي ليکن تحقيقات کے بعد معلوم ہوا کہ وزير اعظم نوري مالکي نشانہ تھےـ

عراق کے نائب صدر طارق الہاشمي پر اس دھماکے ميں ملوث ہونے کا الزام عائد ہوا جس کے بعد ہاشمي عراق کے کردستان علاقے ميں بھاگ گئےـ
ہاشمي کا کہنا تھا کہ ان پر اسي علاقے ميں مقدمہ چلايا جائے تاہم عراق کي عدالت عاليہ نے اس کي مخالفت کر دي ـ وزير اعظم نوري مالکي نے کردستان کے علاقے کے سربراہ مسعود بارزاني سے کہا ہے کہ وہ طارق ہاشمي کو عدالت عاليہ کے حوالے کر ديں -
........

/169