3 جنوری 2012 - 20:30

اسلامي جمہوريہ ايران کےسينئر نائب صدر نے کہا ہے کہ ملت ايران دشمنوں کي سازشوں کے مقابلے ميں ہميشہ سربلند ر ہي ہے.

ابنا: ايران کے سينئر نائب صدر محمد رضا رحيمي نے دوسرے ملکوں ميں تعينات اسلامي جمہوريہ ايران کے سفيروں اور سياسي نمائندہ دفاتر کے سربراہوں سے ملاقات ميں جو تہران ميں انجام پائي، کہا کہ ايران کے مفادات وہي ہيں کہ جن کے تحفظ کے لئے ہمارے بہت سے لوگوں اور شخصيات نے اپني جانوں کي قربانياں دي ہيں -

اول نائب صدر جناب رحيمي نے کہا کہ دوسرے ملکوں ميں تعينات ايران کے سفيروں کي ذمہ داري ہے کہ وہ ملکوں کے ساتھ ايران کے تعلقات کو زيادہ سے زيادہ بہتر بنائيں اور خاص طور پر ايران کے ہمسايہ ملکوں ميں تعينات سفيروں کو چاہئے کہ ہم آہنگ طريقے سے ايران اور ہمسايہ ملکوں کے تعلقات کو مختلف ميدانوں ميں فروغ دينے کے لئے اقدامات انجام ديں -

.......

/169