ابنا: دھماکہ موٹر سائیکل پر نصب بارودی مواد پھٹنے سے ارباب روڈ پر اعظم ٹاور کے بیس منٹ میں ہوا ۔
دھماکے سے ریسٹورنٹ کے تہہ خانے،ایک بیکری، نجی بینک اورجوس شاپ سمیت ایک درجن دکانوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ ایس ایس پی آپریشن طاہر ایوب کے مطابق دھماکہ موٹر سائیکل پر نصب بارودی مواد کے پھٹنے سے ہوا ہے۔
جس میں چار سے پانچ کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔ دھماکے سے بائیس افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر خیبر ٹیچنگ اسپتال پہنچا دیا گیا جہاں دو زخمی دم توڑ گئے جبکہ چار کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
........
/169